عبداللہ حنان ، باقرعلی، عبداللہ عدنان اور دیگر نے مینز سنگلز کے مین ڈرا کے لئے کوالیفائی کر لیا

پیر 5 دسمبر 2022 17:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2022ء) 35ویں فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپین شپ میں عبداللہ حنان خان، باقر علی، عبداللہ عدنان، جاپان کے ڈیسوکے یونیمی، عظیم خان، جبران الحق، میجر سلیمان اور حسام خان نے پہلے دن اپنے اپنے میچ جیت کر مینز سنگلز کے مین ڈرا کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ پیر کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کوالیفائنگ رائونڈ کے 40 میچوں کا فیصلہ ہوا۔

(جاری ہے)

مین ڈرا میچز (کل) منگل کو صبح ساڑھے 9 بجے کھیلے جائیں گے۔ پی ٹی ایف نیشنل رینکنگ کے مطابق 20 کھلاڑیوں کو براہ راست مین ڈرا میں داخل کیا گیا جبکہ 4 وائلڈ کارڈ ،8 کوالیفائرز اور 32 نے ڈرا مکمل کیا۔ مینز سنگلز اور بوائز انڈر 18 سنگلز اور لیڈیز سنگلز کا ڈرا محمد عارف قریشی نے نکالا۔ مینز سنگلز ڈرا کے مطابق ٹاپ ایٹ سیڈز عقیل خان محمد شعیب، محمد عابد، مزمل مرتضیٰ، یوسف خلیل، مدثر مرتضیٰ، ہیرا عاشق اور برکت اللہ ہیں۔
وقت اشاعت : 05/12/2022 - 17:07:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :