پہلا ون ڈے ،پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پیر 8 دسمبر 2014 15:39

پہلا ون ڈے ،پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -8 دسمبر 2014ء ) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے ۔ کپتان مصباح الحق کے مطابق رات کو پڑنے والی اوس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے ،محمد حفیظ کی باؤلنگ پر لگی پابندی سے ٹیم کو دھچکا لگا ہے ۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم میں محمد حفیظ ، احمد شہزاد ، اسد شفیق ، یونس خان ، حارث سہیل ، مصباح الحق ، شاہد آفریدی ،سرفراز احمد، عمر گل،وہاب ریاض اور محمدعرفان شامل ہیں ۔

کیوی کپتان کین ولیمسن کا کہناتھا کہ مارٹن گپٹل اور کورے اینڈرسن تاحال ٹیم میں واپسی نہیں کر سکے ہیں ۔نیوزی لینڈ کی ٹیم ڈین براؤلین ، اینٹن ڈیوچچ ، کین ولیمسن ، روس ٹیلر ، ٹام لیتھم ، جمی نیشم ، لیوک رونچی ، ڈینیئل ویٹوری ، نیتھی میکولم ، کائل ملز اور ایڈم ملنے پر مشتمل ہے ۔

وقت اشاعت : 08/12/2014 - 15:39:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :