بھارت کی کارکردگی کرپٹو سے تیز گر رہی ہے , بنگلا دیش سے شکست کے بعد سہواگ کا طنز

بنگلہ دیش کیخلاف بدترین شکست بھارت کے سابق کرکٹر کو ہضم نہ ہوئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 8 دسمبر 2022 12:36

بھارت کی کارکردگی کرپٹو سے تیز گر رہی ہے , بنگلا دیش سے شکست کے بعد سہواگ کا طنز
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 دسمبر 2022ء ) سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کو حالیہ دنوں میں طنز کے علاوہ شائد کوئی کام نہیں ہے، گزشتہ دنوں ورلڈ کپ میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی شکست پر طعنے کستے رہے ، اب بھارت کی بنگلا دیش کے ہاتھوں مسلسل دوسری شکست کے بعد اپنی ہی ٹیم پر طنز کسنے شروع ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سہواگ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بنگلادیش کے خلاف بھارتی ٹیم کی کارکردگی پر دلچسپ ٹوئٹ کی اور لکھا"کرپٹو سے بھی تیز گر رہی ہے اپنی کارکردگی یار"۔

بنگلادیش کے خلاف مسلسل دوسری شکست پر وریندر سہواگ نے کہا کہ ٹیم کو کارکردگی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
گزشتہ روز بنگلہ دیش نے میرپور کے میدان پر بھارتی ٹیم کو 5 رنز سے شکست دیکر مسلسل دوسری ون ڈے سیریز جیت لی، اس میچ میں بنگال ٹائیگرز کے 7ویں نمبر کے آل راؤنڈر مہدی حسن نے بھارتی بالرز کا بھرکس نکال دیا، انہوں نے ناقابل 100 رنز کی اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل آئرلینڈ کے سمی سنگھ نے گزشتہ برس جنوبی افریقہ کیخلاف بھی اسی پوزیشن پر بیٹنگ کرتے ہوئے 100 رنز ناٹ آؤٹ بنائے تھے۔ بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ہزیمت کا سامنا ہے جبکہ اگلا میچ 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔                                                                                                 
وقت اشاعت : 08/12/2022 - 12:36:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :