ارجنٹینا فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنلز میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھنے میں کامیاب

میسی 11 نے قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کروشیا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی

muhammad ali محمد علی بدھ 14 دسمبر 2022 02:07

ارجنٹینا فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنلز میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھنے میں کامیاب
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 دسمبر2022ء) ارجنٹینا فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنلز میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھنے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق میسی 11 نے قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کروشیا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

(جاری ہے)

ارجنٹینا نے کروشیا کو شکست دینے کے بعد مسلسل 5 مرتبہ ورلڈکپ کا سیمی فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ارجنٹینا آج تک 5 مرتبہ فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچی اور ہر مرتبہ فتح نے اس کے قدم چومے۔ قطر میں فیفا ورلڈکپ 2022 کے سلسلے میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے کروشیا کو باآسانی 0 کے مقابلے میں 3 گولوں سے شکست دی۔ سیمی فائنل میں فتح کے بعد ارجنٹینا کا ورلڈکپ کے فائنل میں فرانس اور کروشیا کے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے مقابلہ ہو گا۔
وقت اشاعت : 14/12/2022 - 02:07:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :