ہاکی چیمپئنز ٹرافی : گرین شرٹس کا شاندار کم بیک ،فتح کے ٹریک پر آگئے

جمعرات 11 دسمبر 2014 15:36

ہاکی چیمپئنز ٹرافی : گرین شرٹس کا شاندار کم بیک ،فتح کے ٹریک پر آگئے

بھونیشور/کراچی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء ) بھارت میں کھیلے جارہے ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے کوارٹرفائنل میں پاکستان نے نیدرلینڈ کو 2۔4 سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے محمد عمران کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، محمد عمران کا کہنا ہے کہ فتح ہمارے لئے اچھی خب ہے جبکہ کوچ شہناز شیخ کا کہنا تھا کہ پہلے کہہ دیا تھا ٹیم قوم کو مایوس نہیں کرے گی ، سابق اولمپئنز اور کوچز کا بھی خراج تحسین ۔

ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے کوارٹرفائنل میں نیدرلینڈ کی ٹیم نے حسب روایت جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا اور ساتویں منٹ میں ہی پہلا گول کر کے برتری حاصل کرلی۔پہلے کوارٹر میں 0۔1 سے خسارے میں جانے والی قومی ٹیم نے دوسرے کوارٹر میں جارحانہ انداز اختیار کیا اور دوسرے کوارٹرکے آغاز میں ہی عمربھٹہ نے گول کرکے میچ برابر کردیا۔

(جاری ہے)

کھیل کے 29 ویں منٹ میں پاکستان کے محمد عمران نے پنالٹی کارنر پر گیند کو جال میں پھینک کر پاکستان کو برتری دلادی۔

تاہم ہاف ٹائم کے کچھ دیر بعد ہی نیدر لینڈ کی ٹیم نے دوسرا گول کرکے مقابلہ ایک بار پھر برابر کردیا۔پاکستان کی جانب سے عمر بھٹہ اور کپتان محمدعمران نے ایک ایک جبکہ محمد عرفان نے دو گول اسکور کیے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم گروپ راوٴنڈ کے تمام میچز ہار گئی تھی۔رواں چیمپئنز ٹرافی کے پول اے میں شامل پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں 2-8، آسٹریلیا کے ہاتھوں 0-3 اور بیلجئیم کے ہاتھوں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس ٹورنامنٹ میں شریک آٹھوں ٹیموں کو کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ ملی جبکہ پاکستان نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے جمعرات کو نیدرلینڈ کا سامنا کیا۔کوارٹرفائنل میں قومی ٹیم کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی اور ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی میں کم بیک کرلیا ہے۔ کپتان محمد عمران کو میچ کا بہترین کھلاڑ ی قرار دیا گیا ہے ۔ فتح کے بعد محمد عمران کا کہنا تھاکہ آج کی فتح ہمارے لئے اچھی خبر ہے ہالینڈ کی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل تھی مگر ہماری ٹیم نے اچھا کھیل پیش کرکے فتح حاصل کی بھارتی ٹیم اور کراؤڈ کی جانب سے حوصلہ افزائی پر ان کے شکر گزار ہیں جبکہ ہاکی کوچ شہنا ز شیخ نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ ہاکی ٹیم قوم کو مایوس نہیں کرے گی پول میچز ہارنے کے باوجود پرامید تھے ٹیم نے عالمی رینکنگ میں نمبر دو پوزیشن پر براجمان نیدر لینڈکو شکست دی جو خوش آئند ہے ٹیم کو وننگ ٹریک پر لے آئے ہیں سیمی فائنل میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی محمد علی خان کا کہنا ہے ہے کہ فتح قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے پول میچز ہارنے کے بعد کوارٹر فائنل میں شاندا فتح معجزے سے کم نہیں ، سابق اولمپئنز سمیع اللہ کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کو برابر کے مواقع ملے گرین شرٹس نے بہترین کھیل پیش کیا عمران بٹ نے کئی یقینی گول بچائے ٹیم سیمی فائنل میں بھی جارحانہ کھیل پیش کرے ٹیم نے پنالٹی کارنرز کا بھرپور فائدہ اٹھایا جس کی وجہ سے فتح یقینی ہوئی سابق کوچ صلاح الدین صلو کا کہنا ہے کہ میچ میں ایک گول کے خسارے کے بعد دوبارہ کم بیک کرنا ٹیم سپرٹ کا نتیجہ ہے کھلاڑیوں کو اسی طرح توجہ اور فنانشل مسائل دور کئے جائیں تو نتائج اچھے ہوسکتے ہیں فتح سے ایک بات واضح ہوگئی ہے کہ ٹیم میں صلاحیت موجود ہے ۔

وقت اشاعت : 11/12/2014 - 15:36:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :