امریکی فٹبالر جیسی لیمونیئر 25 سال کی عمر میں چل بسا

جمعہ 27 جنوری 2023 21:36

امریکی فٹبالر جیسی لیمونیئر 25 سال کی عمر میں چل بسا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2023ء) امریکا کا نوجوان فٹبالر جیسی لیمونیئر 25 سال کی عمر میں چل بسا۔امریکا کی قومی فٹبال لیگ نے اپنے بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ جیسی جیسا فٹبالر ٹیم کے لیے ایک ماڈل اور شاندار نوجوان تھا جو کہ بہت جلد چلا گیا۔

(جاری ہے)

لیگ نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں جیسی کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان فٹبالر کی اچانک موت کی وجہ ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی۔جیسی اگلے ہفتے 26 سال کا ہونے والا تھا۔
وقت اشاعت : 27/01/2023 - 21:36:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :