ائیرفورس اور پی او ایف انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل باسکٹ بال چیمپین شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

ہفتہ 28 جنوری 2023 20:36

ائیرفورس اور پی او ایف انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل باسکٹ بال چیمپین شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2023ء) انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل باسکٹ بال چیمپین شپ میں پاکستان ائیر فورس اور پی او ایف نے حریف ٹیموں کو شکست دیکر سیمی فائنل راونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈرشن کے زیر اہتمام جاری چیمپیئن شپ کے دوسرے روز پاکستان ائیر فورس نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت پولیس کو 29کے مقابلے میں 85پوائنٹس سے شکست دیتے ہوے سیمی فا?نل راونڈ تک رسائی حاصل کی۔

(جاری ہے)

ائیر فورس کی طرف سے عمیر جان 21،مہتاب اکرم 16، پوائنٹس کیساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ پولیس کی طرف سے علی رضا نے 20 پوا?نٹس سکور کئے۔ دوسرے میچ میں پی او ایف نے نیوی کو سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد 56پوا?نٹس کے مقابلے میں 68پوائنٹس سے شکست دیتے ہوے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ پی اوایف کے فرخ شیر 20، محمد فاروق 14 پوائنٹس کیے۔ ایونٹ کے دوسرے روز یاسر غفور،خرم خان ، احمد مدثر ، ایم ایم عالم، سعادت جہانگیر ،حاجی عمر،عدیل رضاچوہدری محمد ندیم نے میچز سپروائز کرواے۔
وقت اشاعت : 28/01/2023 - 20:36:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :