بھارتی کپتا ن مہندرا سنگھ دھونی نے ایک اور ’’اعزاز ‘‘اپنے نام کر لیا

ہفتہ 20 دسمبر 2014 16:10

بھارتی کپتا ن مہندرا سنگھ دھونی نے ایک اور ’’اعزاز ‘‘اپنے نام کر لیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -20 دسمبر 2014ء )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ایک اوراعزاز اپنے نام کر لیا ہے ۔ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں دھونی صفر کی خفت سے دوچار ہوکرزیادہ مرتبہ صفر ہونے والوں بھارتی کپتانوں میں سر فہرست آگئے ہیں جب کہ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ مرتبہ صفرپر آؤٹ ہونے والے کپتانوں میں ان کا تیسرا نمبر ہے ،یہ بطور کپتان ان کے کیریئر کا 8واں اور انکے ٹیسٹ کیریئر میں 10واں موقع تھا جب وہ 0پر آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ مرتبہ 0پر آؤٹ ہونے والے کپتانوں میں سابق کیوی کپتان سٹیفن فلیمنگ سر فہرست ہیں جو 80 ٹیسٹ میچز کی 135اننگز میں 13مرتبہ 0پر آؤٹ ہوئے۔ اس فہرست میں دوسرا نمبر سابق جنوبی افریقی قائد گریم سمتھ کا ہے جو 109ٹیسٹ میچز کی 193اننگز میں 10مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔مہندرا سنگھ دھونی کا اس فہرست میں تیسرا نمبر ہے ، وہ اب تک 59ٹیسٹ میچز کی 94اننگز میں 8مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہو چکے ہیں ۔

وقت اشاعت : 20/12/2014 - 16:10:03