گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی4 با صلاحیت کھلاڑی ایچ ای سی کی والی بال ٹیم کیلئے منتخب

جمعرات 2 فروری 2023 12:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2023ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی4 با صلاحیت کھلاڑیوں کوہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی قومی والی بال ٹیم کیلئے منتخب کر لیا گیاجومذکورہ یونیورسٹی کیلئے باعث اعزاز ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے زیر نظامت آئی بی اے سکھر کراچی میں منعقدہ آل پاکستان انٹر ورسٹی ویمنزوالی بال چیمپئن شپ2023 میں گورنمنٹ کالج ویمنزیونیورسٹی فیصل آباد کی4کھلاڑیوں عروہ زاہد، عقدہ صدیق، مناہل جبین، اور ملیحہ سلیم کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی قومی والی بال ٹیم کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے۔

دریں اثنا ڈی جی سپورٹس ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان انجینئر جاوید علی میمن اور وائس چانسلرویمنز یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق(تمغہ امتیاز) نے اس کامیابی پرکھلاڑیوں اور ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس فہمیدہ ایوب کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح ادارے کا نام روشن کریں گی۔
وقت اشاعت : 02/02/2023 - 12:16:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :