محمد حفیظ کا جامعہ کراچی میں داخلہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے جامعہ کراچی کے شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز میں تعلیم حاصل کریں گے

جمعہ 3 فروری 2023 23:34

محمد حفیظ کا جامعہ کراچی میں داخلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2023ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے جامعہ کراچی کے شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز میں داخلہ لے لیا۔جاری اعلامیہ کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے جمعہ کے روزصدر شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر باسط انصاری کے ہمراہ وائس چانسلرجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی سے وائس چانسلرسیکریٹ جامعہ کراچی میں ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ وہ بھی اس سال سے جامعہ کراچی کے طالبعلم ہیں کیونکہ ان کاشعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈاسپورٹس سائنسز میں داخلہ ہواہے۔

محمد حفیظ نے شیخ الجامعہ کوبتایا کہ کھیل کی وجہ سے وہ اپنی تعلیمی سفرمکمل نہیں کرسکے تھے تاہم اب انہیں ایک بہترین موقع میسرآیاہے جس سے وہ بھرپوراستفادہ کریں گے۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے محمد حفیظ کو جامعہ کراچی میں خوش آمدیدکہتے ہوئے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کوکھیل کود میں بھی حصہ لینا چاہیئے جو ذہنی وجسمانی نشوونما کے لئے ناگزیرہے۔

مسابقت کے جذبے سے سرشاریہ ایسی ہمہ جہت سرگرمی ہے کہ جس کا مثبت اثر ناصرف جسمانی صحت پر ہوتا ہے بلکہ ذہنی نشوونما کے ساتھ شخصی کردار بھی نہایت فعال ہوجاتا ہے اور جامعہ کراچی روز اول سے ہی طلباوطالبات کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں کے بھی بھر پور مواقع فراہم کررہی ہے جو ذہنی وجسمانی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہے۔مجھے امید ہے کہ جامعہ کراچی کے طلبہ آپ کے اسپورٹس تجربات سے بھرپوراستفادہ کریں گے۔
وقت اشاعت : 03/02/2023 - 23:34:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :