سانحہ پشاور پر کیوی کھلاڑی بھی افسردہ تھے،پرائز منی بھیجی ہے:یونس خان

پیر 22 دسمبر 2014 14:48

سانحہ پشاور پر کیوی کھلاڑی بھی افسردہ تھے،پرائز منی بھیجی ہے:یونس خان

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -22 دسمبر 2014ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ وہ جلد سانحہ پشاورمیں شہید ہونے والے بچوں کے والدین سے ملاقات کریں گے ،کیوی کھلاڑی بھی افسوسناک سانحے پر غمزدہ تھے۔ میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور پر پاکستانی کرکٹرز کی طرح نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو بھی دکھ اور افسوس ہوا۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھا کہ کیوی کپتان کین ولیمسن نے پانچ میچز اور فاسٹ باؤلر ایڈم ملنے نے ایک میچ کی پرائز منی ان کے حوالے کی ہے جس وہ جلد پشاور جا کر پاک فوج کے اعلی حکام کے حوالے کریں گے۔ورلڈ کپ 2015ء کے حوالے سے یونس خان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کروائیں،وہ میگا ایونٹ میں جاوید میانداد کی طرز کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں ۔اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے یونس خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پلان تیار کیا ہے جس کا اعلان بعد میں کریں گے۔

وقت اشاعت : 22/12/2014 - 14:48:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :