جاوید میانداد اور عمران خان عظیم کھلاڑی ہیں میرا ان سے کوئی موازنہ نہیں ، مصباح الحق

جمعہ 26 دسمبر 2014 17:51

جاوید میانداد اور عمران خان عظیم کھلاڑی ہیں میرا ان سے کوئی موازنہ نہیں ، مصباح الحق

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ مثبت سوچ اور فتح کے جذبے کے ساتھ ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے، اچھی کارکردگی کے لیے سعید اجمل اور محمد حفیظ کی ضرورت ہوگی جن کے کلیئر ہونے کی امید ہے۔ایک انٹر ویو میں مصباح نے کہا کہ ہمارے دو اہم ترین بولرز سعید اجمل اور محمد حفیظ پر آئی سی سی کی جانب سے پابندی عائد ہے اور وہ خود بھی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں لیکن وہ اگلے سال آسٹریلیا، نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پورے یقین اور مثبت سوچ کے ساتھ شرکت کریں گے۔

انہیں اپنے دو تجربہ کار بولرز کے کلیئر ہونے کا بھی یقین ہے۔انہوں نے کہا کہ انجری مسائل کی وجہ سے ورلڈ کپ کی تیاریاں متاثر ہورہی ہیں۔ وہ اپنی انجری پر پوری توجہ دے رہے ہیں اور فٹنس کے لیے غیر ضروری جلد بازی نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہیں پورا یقین ہے کہ وہ میگا ایونٹ سے تین چار ہفتے پہلے مکمل فٹنس حاصل کرلیں گے اور میں ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پر اعتماد ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میزبان ٹیموں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز میں شکست بڑا دھچکاہے لیکن سیریز کے کئی مثبت پہلو بھی ہیں جس میں سرفراز احمد کی عمدہ بیٹنگ، حارث سہیل کی آل راؤنڈ کارکردگی اور ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کی اچھی پرفارمنس شامل ہیں۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ جاوید میانداد اور عمران خان عظیم کھلاڑی ہیں میرا ان سے کوئی موازنہ نہیں۔

وقت اشاعت : 26/12/2014 - 17:51:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :