بابر اعظم پیدائشی کپتان نہیں ہے: سکندر بخت

بابر اسکرپٹڈ کپتانی کرتا ہے، کرکٹ حالات کا کھیل ہے، ایک کپتان ہونے کے ناطے آپ کو ہوشیار ہونا پڑتا ہے اور مختلف حالات میں ردعمل ظاہر کرنا ہوتا ہے :سابق ٹیسٹ کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 21 مارچ 2023 15:44

بابر اعظم پیدائشی کپتان نہیں ہے: سکندر بخت
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 مارچ 2023ء ) سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت کا ماننا ہے کہ قومی ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم پیدائشی لیڈر نہیں ہیں۔ یوٹیوب چینل پر اپنے تازہ ترین انٹرویو میں گفتگو کے دوران سکندر بخت نے کہا کہ بابر میں پیدائشی لیڈر کی صلاحیتوں کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سچ پوچھیں تو بابر کو کپتان کے طور پر بہت کچھ سیکھنا پڑتا ہے۔

بہت سے لوگ ایسے ہیں جو لیڈر کے طور پر پیدا ہوتے ہیں۔ بابر پیدائشی لیڈر نہیں ہیں۔ کرکٹر سے تجزیہ کار بننے والے پیسر نے کہا کہ جب بابر اعظم کو کپتانی سونپی گئی تو میں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ وہ اچھا انتخاب نہیں تھا۔ میں چاہتا تھا کہ وہ اپنی کپتانی دکھا کر مجھے غلط ثابت کریں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ سکندر بخت نے کپتانی میں بابر کی کمزوریوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس نے حالیہ ٹیسٹ سیریز میں آغا سلمان اور افتخار احمد کو گیند کے ساتھ استعمال نہیں کیا ، آغا سلمان آف اسپنر ہیں، بابر نے انہیں صرف ایک ٹیسٹ میں دو سے تین اوور کرائے اور دوسرے میچ میں انہوں نے انہیں کوئی اوور نہیں دیا، انہوں نے افتخار کو بھی استعمال نہیں کیا۔

(جاری ہے)

بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان نے 2022ء میں کھیلے گئے نو میں سے تین ٹیسٹ ہارے، ایک جیتا اور تین ڈرا ہوئے۔ وہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز ہار گئے۔ سکندر بخت نے صورتحال کے مطابق فیصلے کرنے کی بابر اعظم کی کپتانی کی صلاحیتوں پر سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ "کئی بار مجھے لگتا ہے کہ بابر اسکرپٹڈ کپتانی کرتا ہے۔ وہ منصوبہ بندی کرتا ہے اور اسے گراؤنڈ میں لے کر آتا ہے۔

یہ بالکل کام نہیں کرتا۔ کرکٹ حالات کا کھیل ہے۔ ایک کپتان ہونے کے ناطے آپ کو اتنا ہوشیار ہونا پڑتا ہے اور مختلف حالات میں ردعمل ظاہر کرنا ہوتا ہے، اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو آپ اچھے کپتان نہیں ہیں" ۔ سکندر بخت نے کہا کہ "میں آپ کو بتاتا ہوں، مشتاق احمد ہمارے کپتان تھے، وہ اپنے وقت کے عظیم آل راؤنڈرز میں سے ایک وسیم راجہ کو بریک تھرو فراہم کرنے کے لیے لایا کرتے تھے، اس لیے کئی بار مشتاق نے وسیم کو استعمال کیا اور وسیم نے کئی بار لنچ سے پہلے بریک تھرو فراہم کیا۔

سکندر بخت کا کہنا تھا کہ "بابر اعظم 50 فیصد کپتان ہیں اور انہیں باقی 50 فیصد سیکھنے کی ضرورت ہے" ۔ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 2019ء سے 2022ء تک 60 بین الاقوامی میچز کھیلے جن میں اس نے 40 جیتے اور 21 میں شکست کھائی۔ بابر نے پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021ء کے سیمی فائنل، آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022ء کے فائنل اور ایشیا کپ 2022ء کے فائنل تک بھی پہنچایا۔
وقت اشاعت : 21/03/2023 - 15:44:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :