کوریلس پنٹاکانیا اوپن گالف ٹورنامنٹ (کل) سے شروع ہوگا

بدھ 22 مارچ 2023 09:30

پنٹاکانیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2023ء) پی جی اے ٹور کے زیر اہتمام کوریلس پنٹاکانیا اوپن گالف ٹورنامنٹ (کل) جمعرات سے ڈومینیکن ریپبلک کے قصبہ پنٹاکانیا میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ یہ ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا مشہور گولف ایونٹ ہے جو پہلی بار 2016 میں کھیلا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ 72 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پی جی اے ایونٹ میں امریکا سے تعلق رکھنے والے گالفر چاڈ رمی اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔ ٹورنامنٹ کے لئے 38 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔23 مارچ سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 26 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔
وقت اشاعت : 22/03/2023 - 09:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :