کیون ڈی بروئن بیلجیم کی فٹ بال ٹیم کے نئے کپتان مقرر

بدھ 22 مارچ 2023 17:43

کیون ڈی بروئن بیلجیم کی فٹ بال ٹیم کے نئے کپتان مقرر
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2023ء) مانچسٹر سٹی کے مڈفیلڈر اور مایہ ناز فٹ بالر کیون ڈی بروئن کو بیلجیم کی فٹ بال ٹیم کانیا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے ۔ کیون ڈی بروئن ایڈن ہیزرڈ کی جگہ بیلجیئم کی فٹ بال ٹیم کی قیادت کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ایڈن ہیزرڈ نے گزشتہ سال فٹ بال ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

(جاری ہے)

قومی فیڈریشن آر بی ایف اے نے کیون ڈی بروئن کی کپتانی کی تصدیق کر دی ہے۔ بحیثیت کپتان کیون ڈی بروئن کی پہلی اسائنمنٹ جمعہ کو سویڈن میں یورو 2024 کوالیفائر میچ ہوگی ۔ کیون ڈی بروئن نے کہا ہے کہ قومی فٹ بال ٹیم کی قیادت میرے لئے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ میں نے طویل عرصے تک قومی ٹیم کے لئے کھیلا ہے۔ یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور میری پوری کوشش ہوگی کہ میں اس کردار کو بخوبی نبھا سکوں ۔ واضح رہے کہ بیلجیم کی فٹ بال ٹیم آئندہ منگل کو جرمنی میں ایک دوستانہ میچ بھی کھیلے گی ۔\932
وقت اشاعت : 22/03/2023 - 17:43:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :