انگلینڈ کے سابق کرکٹر اینڈیوفلنٹوف کی سیریزکی فلم بندی روک دی گئی

جمعہ 24 مارچ 2023 19:15

انگلینڈ کے سابق کرکٹر اینڈیوفلنٹوف کی سیریزکی فلم بندی روک دی گئی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2023ء) انگلینڈ کے سابق کرکٹر اینڈریو فلنٹوف کی سیریز کی فلم بندی روک دی گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق فلم بندی اینڈریو فلنٹوف کی گاڑی کے حادثے کی وجہ سے روکی گئی۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہم جائزہ لیں گے کہ اس سال کے آخر میں کام کیسے دوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ سابق آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کی کار کو حادثہ سیریز کی عکس بندی کے دوران گزشتہ دسمبر میں پیش آیا تھا۔اینڈریو فلنٹوف کی گاڑی کو حادثہ سرے کے علاقے میں پیش آیا تھا جہاں برف ہونے کے باعث سابق کرکٹر کو ایئرلفٹ کر کے اسپتال پہنچایا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 24/03/2023 - 19:15:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :