سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام پہلے ڈویژنل پیرالمپکس گیمز شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوگئے

جمعہ 24 مارچ 2023 20:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2023ء) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام پہلے ڈویژنل پیرالمپکس گیمز شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوگئے، دو روزہ مقابلوں میں مجموعی طور پر 85 خصوصی ایتھلیٹس نے حصہ لیا، ڈویژنل پیرالمپکس میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، والی بال اور تیر اندازی کے مقابلے ہوئے، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر وحید بابر تھے جنہوں نے فاتح اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایتھلیٹس میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر انہوں نے کہا ملک میں خصوصی ایتھلیٹس بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا عالمی سطح پر منوا چکے ہیں، پیرالمپکس گیمز کا ڈویژنل سطح پر منعقد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ خصوصی افراد کو بھی اپنی سپورٹس کی صلاحیتوں کے اظہار موقع مل سکے، انہوں نے کہا تمام گیمز میں بہترین مقابلہ کی فضا برقرار رہی اور تمام ایتھلیٹس نے بھرپور انداز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

وقت اشاعت : 24/03/2023 - 20:30:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :