mمکی آرتھر نے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کی ہے، یاسر عرفات

اتوار 26 مارچ 2023 20:40

Oلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2023ء) یاسر عرفات نے کہا کہ مجھے مکی آرتھر نے بطور بولنگ کوچ کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔ ایک انٹرویو میں یاسر عرفات نے کہا کہ ابھی قومی ٹیم کا کوچ بننے کی مبارک باد نہ ہی دیں تو اچھا ہے، پاکستان میں معاملات کا کچھ معلوم نہیں ہوتا، قومی ٹیم کے کھلاڑی جہازوں سے بھی اتارے گئے ہیں، مکی آرتھر نے مجھ سے رابطہ کیا تھا کہ بولنگ کوچ کے طور پر کام کروں، ہیڈ کوچ مقرر کرنے کی بات میڈیا میں آئی، میرے علم میں نہیں، نہ ہی مجھے اس کا کوئی تجربہ حاصل ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن کوچ کا تجربہ کامیاب رہنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں وہ ڈائریکٹر کے طور پر کام کریں گے، فیلڈ میں سرگرم ان کی ٹیم حکمت عملی پر عمل درآمد کرے گی،نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز اور دورہٴ سری لنکا میں مکی آرتھر کی دستیابی کا مسئلہ ہے، کاؤنٹی سیزن ختم ہونے پر ورلڈکپ کی تیاری کیلئے وہ آ جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ میری آرتھر سے کبھی رسمی ملاقات نہیں ہوئی، فون پر بات کرتے ہوئے انھوں نے ہی یاد دلایا آپ بگ بیش لیگ میں شرکت کر رہے تھے تو ہماری گفتگو ہوئی تھی، ان کے ذہن میں تھا کہ میں لیول فور کورس کرنے والا پہلا پاکستانی کوچ ہوں، اسی لیے انھوں نے مجھے ترجیح دی، اب حتمی فیصلہ پی سی بی کا ہی
وقت اشاعت : 26/03/2023 - 20:40:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :