بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز 15اپریل سے سپین میں ہوگا

منگل 28 مارچ 2023 14:35

بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز 15اپریل  سے سپین  میں ہوگا
بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2023ء) اے ٹی پی ٹورکے زیر اہتمام بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 17 اپریل سے سپین میں شروع ہوگا۔ بارسلونا اوپن ٹینس کا 70 واں ایڈیشن 15 اپریل سے ریئل کلب ڈی ٹینس بارسلونا میں شروع ہوگا جو 23 اپریل تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

یہ ٹورنامنٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا، جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گے۔

اے ٹی پی ٹینس ایونٹ میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلو ں میں ہسپانوی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ٹوکارلوس الکاراز اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ ڈبلز مقابلوں میں کیون کراویٹز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریاس میس پر مشتمل جرمن جوڑی اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرے گی۔
وقت اشاعت : 28/03/2023 - 14:35:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :