دنیا کی طویل ترین بادبانی کشتیوں کی ریس یو اے ای میں شروع

پیر 5 جنوری 2015 13:30

دنیا کی طویل ترین بادبانی کشتیوں کی ریس یو اے ای میں شروع

ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء ) دنیا کی طویل ترین بادبانی کشتیوں کی ریس کا تیسرا مرحلہ یو اے ای سے شروع ہوگیا، چھ کشتیاں ساڑھے چار ہزار نائٹکل میل کا فاصلہ طے کریں گی۔ابوظہبی سے چھ بادبانی کشتیاں چین روانہ ہوگئیں۔ روانگی سے قبل کشتیوں کے ملاحوں کو ان کے اہل خانہ نے رخصت کیا۔

(جاری ہے)

دس مرحلوں پر مشمتل ریس کا تیسرا مرحلہ چار ہزار چھ سو چونسٹھ نائٹیکل میل پر مشتمل ہے، راستے میں چینی بحری جہاز کشتیوں کی نگرانی کریں گے۔دنیا کی طویل ترین ریس کے دو مرحلوں کے خاتمے پر نیدر لینڈ کی کشتی کو مجموعی برتری حاصل ہے، جب کہ تیسرے اور خطرناک مرحلے کی فاتح کشتی کو اضافی پوائنٹس بھی ملیں گے۔

وقت اشاعت : 05/01/2015 - 13:30:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :