کراچی جیم خانہ عمر ایسوسی ائٹس رمضان فیسٹول

جمعہ 31 مارچ 2023 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2023ء) کراچی جیم خانہ عمر ایسوسی ائٹس رمضان فیسٹول میں عمر ایسوسی ایٹس نے فیضان اسٹیل کو با آسانی چھ وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی،کراچی جیم خانہ گرانڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے فیضان اسٹیل نے نو وکٹوں پر 103رنز بنا سکی،دانیال لیاقت نے نصف سنچری 54 اور آصف محمود نے 27 رنز کی اننگز کھیلی،فاسٹ بولر ٹیسٹ سہیل خان نے 5 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کی جبکہ فواد خان نے 2 وکٹ حاصل کی،جواب میں عمر ایسو سی ایٹس نے چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 104 رنز بنا لئے،دانش عزیز 32 اورکاشف علی نے 32 رنز ناٹ آٹ بنائے، ذوالقر نین آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا،میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی عمیر شیخ نے عمر سی سی کے سہیل خان کو مین آف دی میچ ایوارڈ پیش کیا،راشد اسلم نے آفیشل اسکورر کے فرائض انجام دئے۔

وقت اشاعت : 31/03/2023 - 18:20:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :