ماہِ صیام کے بابرکت مہینہ میں مستحق افراد کو مفت آٹا کی تقسیم حکومتِ پنجاب کا بہت بڑا اِقدام ہے، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر

جمعہ 31 مارچ 2023 21:28

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2023ء) سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز پنجاب شاہد زمان نے کہا ہے کہ ماہِ صیام کے بابرکت مہینہ میں مستحق افراد کو مفت آٹا کی تقسیم حکومتِ پنجاب کا بہت بڑا اِقدام ہے جس سے رجسٹرڈ افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارسیکرٹری سپورٹس نے ضلع گوجرانوالہ کے دورہ کے موقع پر آرسن مارکی لوہیانوالہ میں مفت آٹا تقسیم پوائنٹ کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سپورٹس نے وہاں پر مفت آٹا تقسیم کا عمل،ڈیٹا کا اندراج، خواتین،بزرگ اور دیگر شہریوں کے لئے بیٹھنے کے انتظامات، سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیااور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل، اسسٹنٹ کمشنر صدر میاں توصیف حسن، ڈویژنل سپورٹس آفیسر سید منظر شاہ اور ریونیو عملہ سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔\378
وقت اشاعت : 31/03/2023 - 21:28:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :