سڈنی ٹیسٹ، آسٹریلیا نے بھارت کی رہی سہی عزت کا بھی جنازہ نکال دیا

منگل 6 جنوری 2015 12:57

سڈنی ٹیسٹ، آسٹریلیا نے بھارت کی رہی سہی عزت کا بھی جنازہ نکال دیا

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6۔جنوری 2015ء ) ٹاپ آرڈر آسٹریلوی بلے بازوں نے بھارتی باؤلرز کی رہی سہی عزت کا جناز ہ بھی نکال دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بارڈر گواسکر سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اور اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور کرس روجرز نے ٹیم کو 200رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا ۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ وارنز 101رنز بنا کر ایشون کا شکار بنے ۔کرس روجرز بھی نروس نائنٹیز کا شکار ہونے کے بعد شامی کی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔ کھیل ختم ہونے پر شین واٹسن 61اور کپتان سٹیو سمتھ 82رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے ۔ بھارت کی جانب سے ایشون اور شامی نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

وقت اشاعت : 06/01/2015 - 12:57:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :