سعودی فٹبال کلب الہلال کی لیونل میسی کو 400 ملین یورو کے معاہدے کی پیشکش

سٹار فٹبالر فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمن کو چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ذرائع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 5 اپریل 2023 11:40

سعودی فٹبال کلب الہلال کی لیونل میسی کو 400 ملین یورو کے معاہدے کی پیشکش
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 اپریل 2023ء ) پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بعد عالمی چیمپئن ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ 2022ء جتوانے والے لیونل میسی کو بھی سعودی عرب کے فٹبال کلب نے کھیلنے کی پیشکش کردی۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق معروف اطالوی فٹبال صحافی فابریزیو رومانو نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی کلب الہلال کی جانب سے 35 سالہ لیونل میسی کو مبینہ طور پر 400 ملین یورو سالانہ کے معاہدے کی پیشکش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میسی کا رواں سیزن کے اختتام پر فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمن کو چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ دوسری جانب خبریں گردش کررہے ہیں کہ میسی نے یورپ کے ہی کسی کلب کیلئے کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔ لیونل میسی سعودی کلب کی پیشکش قبول کرتے ہیں تو وہ اپنے حریف کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ شامل ہو جائیں گے جو پہلے ہی النصر کی نمائندگی کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ لیونل میسی نے 2021ء میں پی ایس جی کے ساتھ 2 سال کا معاہدہ کیا تھا۔                                                                                                                                                                             
وقت اشاعت : 05/04/2023 - 11:40:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :