میسی نے رونالڈو کے سعودی کلب النصر سے معاہدہ کرنے پر غور شروع کر دیا

لیونل میسی کے بارسلونا جانے کے امکان تقریباً معدوم ہیں: رپورٹس، سعودی کلب الہلال کی جانب سے میسی کو مبینہ طور پر 400 ملین یورو سالانہ کے معاہدے کی پیشکش کی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 13 اپریل 2023 14:36

میسی نے رونالڈو کے سعودی کلب النصر سے معاہدہ کرنے پر غور شروع کر دیا
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 اپریل 2023ء ) پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بعد ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی نے بھی سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر سے معاہدے پر غور شروع کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا کے سٹار فٹ بالر پرتگالی سٹار کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ النصر فٹ بال کلب میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں کیونکہ میسی کے بارسلونا جانے کے امکان تقریباً معدوم ہیں۔

(جاری ہے)

فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے ساتھ میسی کے رواں سال ستمبر میں معاہدہ اختتام پذیر ہوجائے گا۔ اس سے قبل معروف اطالوی فٹبال صحافی فابریزیو رومانو نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی کلب الہلال کی جانب سے لیونل میسی کو مبینہ طور پر 400 ملین یورو سالانہ کے معاہدے کی پیشکش کی تھی۔ واضح رہے کہ خبریں گردش کررہیں تھی کہ لیونل میسی نے یورپ کے ہی کسی کلب کیلئے کھیلنے کے خواہشمند تھے۔                                                                                                                                         
وقت اشاعت : 13/04/2023 - 14:36:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :