نیشنل گیمز کے لئے پنجاب باکسنگ مرد اورخواتین ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

منگل 18 اپریل 2023 13:58

نیشنل گیمز کے لئے پنجاب باکسنگ مرد اورخواتین ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2023ء) نیشنل گیمز کے لئے پنجاب باکسنگ مرد اور خواتین ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکٹری جنرل کرنل (ر) ناصراعجاز تنگ نے بتایا کہ پنجاب باکسنگ مرد اور خواتین ٹیموں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری ذولفقار علی (ڈی پی او) نے پنجاب کی ٹیموں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔

مردوں کی ٹیم میں 48 کلوگرام امین (فیصل آباد)، 51 کلوگرام میں شکیل (فیصل آباد) 54 کلوگرام میں سماما (لاہور)، 57 کلو گرام محمد باصل (فیصل آباد)، 60 کلوگرام میں حصیب اللہ(لاہور)، 63 کلوگرام میں شفیع اللہ (فیصل آباد)، 67 کلوگرام میں اکرام اللہ (لاہور)، 71 کلوگرام میں زبیر اسلم (فیصل آباد)، 75 کلو گرام میں کامران (راولپنڈی)، 80 کلوگرام میں عبدالرحمن (گجرات)، 92 کلوگرام میں محمد ظفر (فیصل آباد)، 92 پلس شہزاد(فیصل آباد) شامل ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین ٹیم میں 48 کلوگرام میں اریباء (فیصل آباد)، 50 کلوگرام میں سانیہ مصطفیٰ، 54 کلوگرام میں امناء نعیم، 57کلوگرام میں آسماء عاطف، 60کلوگرام میں زینبِ شیر علی اور 63 کلوگرام میں ازکاء اشفاق شامل ہیں۔ سلیکش کمیٹی میں چوہدری عبدالحق، بابر اولمپین، چوہدری سہیل گجر، رضوان اللہ خان، طاہر ایوب، ڈاکٹر امجد رحیم، خضران اللّٰہ خان، حافظ زبیر الحق اور میڈم رمشائ نعیم میں شامل تھے۔
وقت اشاعت : 18/04/2023 - 13:58:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :