سڈنی میں آسٹریلیا پاکستان کے درمیان نیو ائیر ٹیسٹ میچ خطرے سے دوچار

سڈنی میں آخری 7 میں سے 6 ٹیسٹ بارش سے متاثر ہوئے ، 4 ڈرا ہوئے : آسٹریلوی میڈیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 15 مئی 2023 14:48

سڈنی میں آسٹریلیا پاکستان کے درمیان نیو ائیر ٹیسٹ میچ خطرے سے دوچار
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 مئی 2023ء ) آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سڈنی میں نیو ایئر پر ہونے والا ٹیسٹ میچ خطرے سے دوچار ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے نیو ایئر ٹیسٹ میچ کے وینیو کی تصدیق کی ہوئی ہے، آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان نیو ایئر ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے شروع ہونا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بینو قادر ٹرافی کے لیے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

رواں برس کے آغاز میں ساؤتھ آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن (ساکا) نے نیو ایئر ٹیسٹ میچ لینے کی کوشش کی تھی۔ ساکا نے یہ کوشش آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا ٹیسٹ بارش کی نذر ہونے کے بعد کی۔ سڈنی میں حال ہی میں کھیلے جانے والے 7 میں سے 6 ٹیسٹ بارش سے متاثر ہوئے جن میں سے 4 میچز ڈرا ہوئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 برسوں میں سڈنی ٹیسٹ میچز کے 64 فیصد دن بارش ہوئی۔

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کے ہیڈ آف آپریشنز پیٹر روچ نے کہا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ کی بہتری کے لیے آپشنز دیکھتے رہتے ہیں۔ ساکا 2024ء اور 2025ء کے بھارت اور انگلینڈ کے دسمبر میں ہونے والے ٹیسٹ میچز کی میزبانی کا اعلان کر چکی ہے۔ سڈنی سے نیو ایئر ٹیسٹ میچ کے فوری منتقلی کے امکانات کم ہیں، ساؤتھ آسٹریلین گورنمنٹ اہم ایونٹس کی میزبانی کے لیے کوشاں ہے۔                                                                                               
وقت اشاعت : 15/05/2023 - 14:48:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :