سکواش کے فروغ و ترقی کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، کیپٹن(ر) خالد محمود

بدھ 17 مئی 2023 22:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2023ء) ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا کیپٹن(ر)خالد محمود نے کہا ہے کہ سکواش کے فروغ و ترقی کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے وہ گزشتہ روز سکواش لیجنڈ قمرزمان سے بات چیت کررہے تھے‘خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین قمرزمان نے گزشتہ روز سکواش پلیئر و سابق چیمپئن مقصود احمد کے ہمراہ ڈی جی سپورٹس کیپٹن(ر) خالد محمود سے ملاقات کی ‘ انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کیساتھ سکواش بارے تبادلہ خیال کیا‘ قمرزمان نے بتایا کہ سالانہ چوبیس بڑے ٹورنامنٹس منعقد کراتے ہیں تاحال اس سال گرانٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی اور اپنی مدد آپ کے تحت کیلنڈر کے مطابق مقابلے منعقد کرا رہے ہیں اور مالی مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ رمضان میں بھی ٹریننگ کیمپ اور لگایا اور لیگ کا انعقاد کیا گیا زیادہ ترتوجہ ایج گروپ پر مرکوز ہے سکول کی سطح پر کام کررہے ہیں وہاں سے کھلاڑیوں کو اوپر لا رہے ہیں تاہم اس کیلئے حکومتی سپورٹ چاہئے انہوں نے کہا کہ ہم مشن جاری رکھیں گے اور سکواش میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریںگے‘ڈی جی سپورٹس کیپٹن(ر) خالد محمود نے قمرزمان زمان کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ سکواش میں ہم نے بڑے چیمپئن پیدا کئے اور خیبرپختونخوا اس سلسلے میں خوش قسمت صوبہ ہے یہاں سے آٹھ ورلڈ چیمپئن پیدا ہوئے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے سکواش چیمپئن قمرزمان کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کے حل کے لئے بھی فوری اقدامات کئے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 17/05/2023 - 22:29:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :