فنڈز میں خورد برد کرنے پراسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق صدر چوہدری سلیم، سابق سیکرٹری سید شرافت بخاری اور سابق پی ایف ایف ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈ فراست علی شاہ پر فٹ بال کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی

جمعہ 26 مئی 2023 18:24

فنڈز میں خورد برد کرنے پراسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق صدر چوہدری سلیم، سابق سیکرٹری سید شرافت بخاری اور سابق پی ایف ایف ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈ فراست علی شاہ پر فٹ بال کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2023ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن (ناملائزیشن کمیٹی) کی ڈسپلنری کمیٹی نے فنڈز میں خورد برد کرنے پراسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق صدر چوہدری محمد سلیم، سابق سیکرٹری سید شرافت بخاری اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈ فراست علی شاہ پر فٹ بال کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹ بال فیڈریشن (ناملائزیشن کمیٹی) کی ڈسپلنری کمیٹی نے 'فنڈز میں خورد برد' کرنے پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد سلیم چوہدری پر دس سال، سابق سیکرٹری سید شرافت بخاری پر سات سال اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈ فراست علی شاہ پر تاحیات فٹ بال کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی، جو کہ فیفا کی مقرر کردہ نارملائزیشن کمیٹی نے گزشتہ سال نومبر میں بنائی تھی، نے اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق عہدیداروں پر ایک طرفہ فیصلے کے ساتھ فنڈز کے غلط استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔
وقت اشاعت : 26/05/2023 - 18:24:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :