نیشنل گیمزویٹ لفٹنگ مقابلے،مینز ایونٹ کے کیٹگریز کے مقابوں میں پاک آرمی 2 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی ،واپڈا کی دوسری پوزیشن

پیر 29 مئی 2023 14:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2023ء) نیشنل گیمز کے سلسلے میں مرد کے ویٹ لفٹنگ ایونٹ کے مختلف کیٹگریز کے مقابوں میں آرمی نے2گولڈ کے ساتھ پہلی واپڈا نے 2گولڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں جاری 34ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں مرد وں کے ویٹ لفٹنگ کے مختلف کیٹگریز میں گزشتہ روز ہونے والے مقابلوں میں 73کلوگرام میں آرمی نے گولڈ ایچ ای سی نے سلور اور پنجاب نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

81کلوگرام میں آرمی نے گولڈ واپڈا نے سلورایچ ای سی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔89کلوگرام کے مقابلے میں واپڈا نے گولڈ آرمی نے سلور اور ریلوے نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔96کلوگرام میں واپڈا نے گولڈ ریلوے نے سلور اور آرمی نے کانسی کا تمغہ جیتا ۔فائنل رائونڈ کے مقابلے جاری ہیں جو آج پیر کو شام میں اختتام پذیر ہوں گے۔
وقت اشاعت : 29/05/2023 - 14:09:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :