بھارت مقابلہ آسٹریلیا، میچ کے دوران بھارتی شخص گرفتار، سٹے بازوں سے رابطوں کا انکشاف

پیر 19 جنوری 2015 16:22

بھارت مقابلہ آسٹریلیا، میچ کے دوران بھارتی شخص گرفتار، سٹے بازوں سے رابطوں کا انکشاف

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19جنوری2015ء) آسٹریلین کرکٹ بورڈ انتظامیہ نے بھارت اور آسٹریلیا کے مابین جمعہ کے روز کھیلے گئے میچ کے دوران ایک بھارتی شخص کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق گرفتار شخص کا تعلق بھارت ہے جو میچ کے دوران ٹیلی فون کے ذریعے سٹے بازوں کے ساتھ رابطے میں تھا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے جہاں مزید انکشافات کا امکان ہے۔

وقت اشاعت : 19/01/2015 - 16:22:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :