انگلینڈ نے واحد ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ کو بآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی

ہفتہ 3 جون 2023 21:30

لارڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2023ء) انگلینڈ نے واحد ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ کو بآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی ، آئرش ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 10 رنز کی معمولی برتری کے ساتھ 362 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، مارک ایڈیئر 88 ، اینڈی میک برائن 86 اور ہیری ٹیکٹر 51 رنز بنا کر نمایاں رہے ، ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے جوش ٹنگ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں انگلینڈ نے 11 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا ، انگلینڈ کے اولی پوپ کو پہلی اننگز میں 205 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، واضح رہے کہ انگلینڈ نے آئرلینڈ کی پہلی اننگز 172 رنز کے جواب میں 524 رنز بنائے تھے ۔
وقت اشاعت : 03/06/2023 - 21:30:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :