ق* انضمام الحق کو ایشیا کا سب سے بڑا مڈل آ رڈر بیٹسمین مانتا ہوں، وریندر سہواگ

اتوار 4 جون 2023 18:05

Oممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2023ء) سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے سابق پاکستانی بلے باز انضمام الحق کو ایشیا کا سب سے بڑا مڈل آرڈر بیٹسمین قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

یوٹیوب چینل پر ایک انٹرویو میں وریندر سہواگ نے کہا کہ ہر کوئی سچن ٹنڈولکر کے بارے میں بات کرتا ہے لیکن میں انضمام الحق کو ایشیا کا سب سے بڑا مڈل آرڈر بلے ِباز مانتا ہوں۔وریندر سہواگ نے کہا کہ ٹنڈولکر بلے بازوں کی لیگ سے باہر ہیں وہ اس سے اوپر کی چیز تھے لیکن انضمام الحق مڈل آرڈر میں بہترین بلے باز تھے۔سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں 04-2003ئ کے زمانے کی بات کررہا ہوں جب آٹھ رنز کی اوسط پر ٹیمیں گھبرا جاتی تھیں لیکن اس وقت انضمام آٹھ کی اوسط سے رنز بناتے ہوئے بالکل پٴْرسکون رہتے تھے۔
وقت اشاعت : 04/06/2023 - 18:05:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :