مارسل گرینولرز اور ہوراشیو زیبالوس جونیئر فرنچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں داخل

پیر 5 جون 2023 16:52

مارسل گرینولرز  اور ہوراشیو زیبالوس جونیئر   فرنچ اوپن ٹینس  مینز ڈبلز کوارٹر فائنل  رائونڈ میں داخل
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2023ء) ہسپانوی ٹینس سٹار مارسل گرینولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس جونیئر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں حریف برازیلین کھلاڑی مارسیلو میلو اور ان کے آسٹریلین جوری دار جان پیرز کو شکست دی۔

(جاری ہے)

سال کے دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہے ۔ مینز ڈبلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہسپانوی ٹینس سٹار مارسل گرینولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس جونیئر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف برازیلین کھلاڑی مارسیلو میلو اور ان کے آسٹریلین جوری دار جان پیرز کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فاتح جوڑی کو کوارٹر فائنل رائونڈ میں نیدرلینڈز کے ویزلے کولہوف اور ان کے برطانوی جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کا چیلنج درپیش ہوگا۔\932
وقت اشاعت : 05/06/2023 - 16:52:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :