باسکٹ بال میچز میں لاہور کالج برائے وومن یونیورسٹی اور کنیئرڈ کالج کامیاب

جمعرات 8 جون 2023 22:10

باسکٹ بال میچز میں لاہور کالج برائے وومن یونیورسٹی اور کنیئرڈ کالج کامیاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2023ء) محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کے زیراہتمام پہلی پنک گیمز 2023ء کے دوسرے روز باسکٹ بال کے پہلے میچ میں لاہور کالج برائے وومن یونیورسٹی نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کو 34-16جبکہ دوسرے میچ میں کنیئرڈ کالج نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی کو 28-6سے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف لاہور اور پنجاب یونیورسٹی کی ٹیموں کو واک اوور مل گیا۔ہاکی کے میچ میں سپریئر یونیورسٹی نے کنیئرڈ کالج کو 3-0سے ہرادیا۔پنجاب سٹیڈیم میں 100 اور 200 میڑ ریس کے مقابلے ہوئے، 100 میڑ ریس پنجاب یونیورسٹی کی سونینا نے جیت لی، سپیرئیر یونیورسٹی کی رداء نے دوسری جبکہ جی سی یو کی سحرفاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
وقت اشاعت : 08/06/2023 - 22:10:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :