سپیشل اولمپکس ،پاکستان کے سیف اللہ سولنگی نے 4 تمغے جیت لیے

سیف اللہ سولنگی نے سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز پاور لفٹنگ ایونٹ میں دو گولڈ، ایک سلور اور ایک برانز میڈل جیتا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 21 جون 2023 11:40

سپیشل اولمپکس ،پاکستان کے سیف اللہ سولنگی نے 4 تمغے جیت لیے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 جون 2023ء ) برلن میں جاری اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان نے چار تمغے جیتے ہیں۔ پاکستان کے سیف اللہ سولنگی نے پاور لفٹنگ ایونٹ میں دو گولڈ میڈل جیتے۔ انہوں نے بیک اسکواٹ میں 90 کلوگرام اور 115 کلوگرام ڈیڈ لفٹ کرنے کے بعد گولڈ میڈل جیتا۔ مشترکہ ایونٹ میں سولنگی نے 245 کلو گرام وزن اٹھا کر چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

انہوں نے 40 کلو گرام بینچ پریس میں کانسی کا تمغہ بھی جیتا تھا۔ مجموعی طور پر، سولنگی نے سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز پاور لفٹنگ ایونٹ میں دو گولڈ، ایک سلور اور ایک برانز جیتا ہے۔
سپیشل اولمپکس میں پاکستان کے اسپیشل ایتھلیٹس نے مثبت آغاز کیا ہے۔ اولمپیا اسٹیڈیم میں جاری ایتھلیٹکس ایونٹ میں پاکستان کی ثمینہ بی بی اور محمد بشر نے 50 میٹر ریس میں فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

عمارہ براہیم نے 200 میٹر ریس کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ عبدالحسیب نے 800 میٹر ریس کے فائنل میں جگہ بنائی۔ فضا عباسی (200 میٹر)، من بی بی (400 میٹر) اور میر واعظ (1500 میٹر) نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ محمد لقمان اور مناہل 100 میٹر کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ شاٹ پٹ ایونٹ میں عمیر کیانی نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ برلن میں جاری اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز کے دوران 4×400 مکسڈ ریلے میں، پاکستانی کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں اپنی ہیٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 21/06/2023 - 11:40:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :