ویرات کوہلی کا بہترین کھیل سامنے آنا ابھی باقی ہے: احمد شہزاد

جب بھی مجھے کرکٹ کے حوالے سے کسی مشورے کی ضرورت پڑی وہ میری مدد کرنے کیلئے مہربان رہے ، میں بطور کھلاڑی انکا واقعی احترام کرتا ہوں : ٹیسٹ کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 23 جون 2023 15:03

ویرات کوہلی کا بہترین کھیل سامنے آنا ابھی باقی ہے: احمد شہزاد
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 جون 2023ء ) پاکستانی اوپنر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کا بہترین ٹائم آنا ابھی باقی ہے۔ 31 سالہ احمد شہزاد جن کا ماضی میں اکثر کوہلی سے موازنہ کیا جاتا تھا، سابق ہندوستانی کپتان کے بہت بڑے مداح ہیں اور ہندوستانی بلے باز کی میراث کے بارے میں بات کرنے میں شرم محسوس نہیں کرتے تھے۔ جمعرات کو ایک پوڈ کاسٹ میں احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ "ہم ایک دوسرے کے لئے باہمی احترام رکھتے ہیں ، جب بھی مجھے کرکٹ کے حوالے سے کسی مشورے کی ضرورت پڑی وہ میری مدد کرنے کے لیے مہربان رہے ،میں ایک کھلاڑی کے طور پر اس کا واقعی احترام کرتا ہوں، اس نے خود کو ڈرامائی طور پر بدل لیا ہے‘‘۔

پاکستانی اوپنر کے پاس 34 سالہ سابق بھارتی کپتان کے لیے احترام کے سوا کچھ نہیں تھا ،جس طرح اس نے جسمانی طور پر خود کو تبدیل کیا کیونکہ وہ اپنے انڈر 19 دنوں میں تھوڑا موٹے تھے۔

(جاری ہے)

احمد شہزاد نے کہا کہ "جب وہ انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوران منظر عام پر آیا تو وہ تھوڑا موٹا تھا لیکن جس طرح سے اس نے خود کو تبدیل کیا، نہ صرف کرکٹ کے پہلو سے بلکہ عمومی طور پر بھی یہ قابل تعریف ہے۔

احمد شہزاد نے یہ بھی بتایا کہ کوہلی کی کپتانی میں ہندوستان کتنا مضبوط تھا کیونکہ اس نے ہندوستان کو 2021ء میں پہلی بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) فائنل میں پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ "کوہلی ہندوستان کو ٹیسٹ کرکٹ میں نئی بلندیوں پر لے گئے۔ میں نے کوئی ایسا شخص نہیں دیکھا جس نے اتنی جلدی ڈھل لیا ہو۔ مجھے لگتا ہے، اس کا بہترین ٹائم ابھی آنا باقی ہے‘‘۔

واضح رہے کہ کوہلی نے 68 ٹیسٹ میچوں میں کپتانی کی تھی، یہ کسی بھی ہندوستانی کپتان کے سب سے طویل فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچ ہیں، وہ 40 ٹیسٹ جیتنے کے ساتھ ہندوستان کی تاریخ کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان بھی بن گئے۔ ویرات کوہلی نے بطور کپتان گھر پر سب سے زیادہ ٹیسٹ جیتنے کا ریکارڈ بنایا۔ انہوں نے ہندوستان میں 24 ٹیسٹ میچ جیتے اور ایم ایس دھونی کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے بطور کپتان گھر پر 21 ٹیسٹ میچ جیتے تھے۔

34 سالہ کرکٹر نے بطور کپتان 20 ٹیسٹ سنچریاں بھی اسکور کیں ، وہ صرف جنوبی افریقہ کے گریم اسمتھ سے پیچھے ہیں جنہوں نے ہندوستانی بیٹر سے 5 زیادہ سنچریاں سکور کیں۔ کوہلی کی تمام 7 ٹیسٹ ڈبل سنچریاں بطور ٹیسٹ کپتان بنیں۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی کپتان کے لیے سب سے زیادہ ہیں۔
وقت اشاعت : 23/06/2023 - 15:03:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :