ورلڈ کپ ٹاکرے میں پاکستان سے زیادہ دبائو بھارتی کھلاڑیوں پر ہوگا : ہربھجن سنگھ

جو ٹیم اس دباؤ کا سامنا عمدگی سے کرپائے وہ گراؤنڈ سے فاتح بن کر باہر نکلے گی : سابق بھارتی سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 28 جون 2023 14:58

ورلڈ کپ ٹاکرے میں پاکستان سے زیادہ دبائو بھارتی کھلاڑیوں پر ہوگا : ہربھجن سنگھ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 جون 2023ء ) سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو اپنے آئندہ مقابلے میں پاکستان سے زیادہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ چونکہ یہ میچ ہندوستانی سرزمین پر ہوگا، اس وجہ سے ہربھجن سنگھ نے پرجوش ہوم کراوڈ کی بے پناہ توقعات کی وجہ سے میزبانوں کو درپیش اضافی دباؤ کو اجاگر کیا۔

ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ "یہ بہت زیادہ دباؤ کا کھیل ہو گا، پاکستان پر انڈیا جتنا دباؤ نہیں ہو گا کیونکہ انڈیا انڈیا میں کھیلے گا، اس لیے اس دباؤ کو سنبھالنا اور جذب کرنا اور وہاں سے جیت کر سب کے چہروں پر مسکراہٹ لانا ایک بہت بڑی چیز ہوگی۔" 42 سالہ سابق بھارتی آف سپنر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2011ء کا سیمی فائنل میچ بہت زیادہ اہمیت کی وجہ سے فائنل جیسا محسوس ہوا، تسلیم کیا کہ ہندوستان بمقابلہ پاکستان کا مقابلہ کرکٹ کی دنیا میں ایک بے مثال ٹاکرا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انڈیا بمقابلہ پاکستان ،اس سے بڑا کچھ نہیں ہو سکتا ، مجھے وہ میچ یاد ہے، اگر میں 2011ء کی بات کروں تو میرے مطابق سیمی فائنل نام کے لحاظ سے سیمی فائنل تھا، یہ فائنل گیم تھا۔ دائیں ہاتھ کے آف بریک باؤلر نے ہندوستانی کرکٹ شائقین کے چہروں پر خوشی لانے کی کوشش کرتے ہوئے دباؤ کو سنبھالنے اور جذب کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "اس میچ کا دباؤ، اس کھیل میں آپ کے رشتہ داروں سے پورے ہندوستان تک کی توقعات اور جہاں بھی ہندوستانی بیٹھے ہیں، آپ کو ان کے لیے صرف ایک کام کرنا ہے، اور وہ ہے میچ جیتنا"۔ احمد آباد میں اتوار 15 اکتوبر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان متوقع ٹاکرا شیڈول ہے۔
وقت اشاعت : 28/06/2023 - 14:58:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :