عثمان خواجہ نے وہ کر دکھایا جو 26 سال میں میتھیو ہیڈن اور جسٹن لینگر سمیت کوئی آسٹریلوی اوپنر نہ کرسکا

ایشیز سیریز کے دوران عثمان خواجہ نے 49.60 کی اوسط سے 496 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور 3 نصف سنچریاں شامل تھیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 1 اگست 2023 17:37

عثمان خواجہ نے وہ کر دکھایا جو 26 سال میں میتھیو ہیڈن اور جسٹن لینگر سمیت کوئی آسٹریلوی اوپنر نہ کرسکا
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم اگست 2023ء ) پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ 26 سال بعد انگلینڈ میں ایشز سیریز کے دوران سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے آسٹریلوی اوپننگ بلے باز بن گئے۔ حال ہی میں ختم ہونے والی ایشیز سیریز کے دوران عثمان خواجہ نے پانچ میچز میں 49.60 کی اوسط سے 496 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور 3 نصف سنچریاں شامل تھیں۔

(جاری ہے)

عثمان خواجہ سے قبل کسی ایشیز سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے آسٹریلوی اوپنر میتھیو ایلیٹ تھے جنہوں نے 1997ء میں 556 رنز سکور کیے تھے۔ واضح رہے کہ عثمان خواجہ انگلینڈ کے خلاف سر ڈان بریڈ مین جیسے بلے باز کی فہرست میں آنے اور ایک اور سنگ میل عبور کرنے میں صرف 4 رنز دور آئوٹ ہوگئے۔ وہ 35 برس کی عمر میں انگلینڈ میں ایشز سیریز کے دوران 500 رنز بنانے والے ایک اور کھلاڑی بن سکتے تھے۔ سر ڈان بریڈ مین نے 39 برس کی عمر میں 1948ء میں انگلینڈ میں 500 رنز بنائے تھے۔                                                                                                                                                        
وقت اشاعت : 01/08/2023 - 17:37:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :