نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستانی باوٴلر بلاول بھٹی نے کسی بھی پاکستانی باوٴلر کی بدترین باوٴلنگ کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

منگل 3 فروری 2015 14:31

نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستانی باوٴلر بلاول بھٹی نے کسی بھی پاکستانی باوٴلر کی بدترین باوٴلنگ کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

نیپیئر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03فروی 2015ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نینپیئر میں ہونے والے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی باوٴلر بلاول بھٹی نے کسی بھی پاکستانی باوٴلر کی بدترین باوٴلنگ کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ منگل کو نیوزلینڈ کیخلاف میچ میں اپنے دس اوورز کے کوٹے میں بلاول نے 93 رنز کی پٹائی برداشت کی جبکہ کوئی وکٹ بھی نہ لے سکے۔

یہ کسی بھی پاکستانی بالر کی طرف سے ایک میچ میں سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ ہے۔نئی بال کے ساتھ بالنگ کا آغاز کرنے والے بلاول کسی بھی موقع پر رنز بچانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور وہاب ریاض کا میچ میں خراب ترین بالنگ کا پاکستان کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔وہاب ریاض نے 2013 میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں دس اوورز میں تیرانوے رنز دے کردو وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹی نے بھی نیوزی لینڈ کیخلاف نیپئر کیمیک لین پارک میں دس اوورز میں ترانوے رنز ہی دیئے تاہم وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے اور پاکستان کی ون ڈے تاریخ کی خراب ترین بالنگ کا ریکارڈ بناڈالا۔فروری 2007 میں سنچورین میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں رانا نوید نے آٹھ اوورز میں 92 رنز دیے تھے جبکہ 2008 کے ایشا کپ میں سہیل تنویر نے ہندوستان کیخلاف دس اوورز میں 87 رنز کی پٹائی برداشت کی تھی۔

پاکستانی ٹیم کیموجود ہیڈ کوچ وقار یونس نے بھی 1998 میں سری لنکا کے خلاف بینونی میں 86 رنز دئیے تھے۔کسی بھی ایک روزہ میچ میں بدترین باوٴلنگ کا ریکارڈ آسٹریلین باوٴلر مک لوئس کے نام ہے جنہوں نے 2006 میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں 10 اوورز کے کوٹے میں 113 رنز دیے تھے۔یہ وہی مشہور زمانہ میچ تھا جس میں آسٹریلیا نے 434 رنز بنائے تھے اور جنوبی افریقہ نے 438 رنز بنا کر ناقابل یقین فتح اپنے نام کی تھی۔

وقت اشاعت : 03/02/2015 - 14:31:23