وسیم اکرم، برائن لارا اور سچن ٹنڈولکر عظیم ترین کھلاڑیوں میں شامل کر لیے گئے

جمعرات 12 فروری 2015 02:46

وسیم اکرم، برائن لارا اور سچن ٹنڈولکر عظیم ترین کھلاڑیوں میں شامل کر لیے گئے
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12۔فروری 2015ء ) وسیم اکرم، کرس گیل، سچن ٹنڈولکر، اے بی ڈی ویلیئرز، برائن لارا، سر ویو رچرڈسن ،ایڈم گلکرسٹ، جیک کیلس، بریٹ لی، گیلن میک گرا اور شین وارن کو عظیم ترین ون ڈے الیون میں شامل کیا گیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے نے عظیم ترین ون ڈے الیون کے سکواڈ کے حوالے سے ووٹنگ کروائی جس میں سچن ٹنڈولکر 29 فیصد ووٹ لے کر سرفہرست اور ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل 25 فیصد ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

فہرست میں سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ، جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملہ، سابق سری لنکن بیٹسمین جے سوریا اور بھارتی بیٹسمین ویندر سہواگ بھی شامل تھے۔ جنوبی افریقی بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز 24، سابق ویسٹ انڈین بیٹسمین سر ویو رچرڈسن 23 اور سابق ویسٹ انڈین بیٹسمین برائن لارا کو 21 ووٹ ملنے کے بعد مڈل آرڈر بلے بازوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

(جاری ہے)

وکٹ کیپر کی فہرست میں ایڈم گلکرسٹ کو 54 فیصد ووٹ ملے۔ اس کے علاوہ سری لنکا کے کمار سنگارا، بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی، نیوزی لینڈ کپتان برینڈن میکولم، سابق زمبابوین کرکٹر اینڈی فلاور اور سابق جنوبی افریقی وکٹ کیپر مارک باؤچر کے نام بھی شامل تھے۔ آل راؤنڈرز میں جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر جیک کیلس 44 فیصد ووٹ کے ساتھ ٹاپ پر رہے۔

اس دوڑ میں انگلینڈ کے ای ین بوتھم، عمران خان، کپل دیو، شاہد آفریدی اور لانس کلوزنر شامل تھے۔ فاسٹ باؤلرز میں وسیم اکرم اور گیلن میگرا کو سب سے زیادہ 22 ووٹ ملے جبکہ بریٹ لی 12 فیصد ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ لاستھ مالنگا، میلکم مارشل، جوئیل گارنر، وقار یونس، ایلن ڈونلڈ اور ڈینس للی پرستاروں کے معیار پر پورا نہ اتر سکے۔ سپنر کی فہرست میں سابق آسٹریلوی سپنر شین وارن کو 54 فیصد ووٹ ملے۔
وقت اشاعت : 12/02/2015 - 02:46:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :