شعیب اختر کے ہمشکل عمان سے تعلق رکھنے والے تیز گیند باز محمد عمران کی ویڈیو وائرل

37 سالہ محمد عمران اب تک 33 فرسٹ کلاس میچز میں 51 وکٹیں لینے کیساتھ 1266 رنز بنا چکے، 45 ٹی ٹونٹی میچز میں 32 وکٹیں لینے کیساتھ 409 رنز سکور کرچکے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 9 ستمبر 2023 13:04

شعیب اختر کے ہمشکل عمان سے تعلق رکھنے والے تیز گیند باز محمد عمران کی ویڈیو وائرل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 ستمبر 2023ء ) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے ہمشکل عمان سے تعلق رکھنے والے تیز گیند باز محمد عمران کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب اختر جیسا دکھنے والا گیند باز بولنگ کرتا نظر آ رہا ہے جو کوئی اور نہیں بلکہ عمان کے تیز گیند باز محمد عمران ہیں ۔

عمان کے محمد عمران کی عمر 37 سال ہے اور وہ اب تک 33 فرسٹ کلاس میچز میں 51 وکٹیں لینے کے ساتھ 1266 رنز بنا چکے ہیں جب کہ 45 ٹی ٹونٹی میچز میں انہوں نے 32 وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ 409 رنز سکور کیے ہیں ۔ وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں جب کہ اکثر لوگ انہیں بولنگ کرتا دیکھ کر کنفیوزن کا شکار ہوگئے کہ کہیں یہ شعیب اختر تو نہیں ہے۔

(جاری ہے)

شعیب اختر، جنہوں نے 2003ء کے ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ کے خلاف 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دنیا کی تیز ترین ڈیلیوری کا اعزاز اپنے نام کیا، وہ انتہائی کامیاب بلے بازوں کو بھی ڈرانے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ 1997ء سے 2011ء کے درمیان 163 ون ڈے میچوں میں 48 سالہ شعیب اختر نے 24.97 کی شاندار اوسط سے 247 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 46 ٹیسٹ میں 25.69 کی اوسط سے 178 وکٹیں حاصل کیں جن میں 12 مرتبہ اننگز میں 5 یا زیادہ وکٹیں لینا بھی شامل تھیں ۔
وقت اشاعت : 09/09/2023 - 13:04:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :