ایشیاء کپ، پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ

بارش کے باعث میچ آج نہ مکمل ہونے کی صورت میں کل ریزرو ڈے رکھا گیا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 10 ستمبر 2023 14:02

ایشیاء کپ، پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ
کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 ستمبر 2023ء ) ایشیاء کپ 2023ء کے سپر فور مرحلے کے تیسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان اور سری لنکا کریں گے۔ یہ ایشیا کپ کا 16 واں ایڈیشن ہوگا۔ پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

یہ پہلا ایشیا کپ ہوگا جس کی میزبانی متعدد ممالک کریں گے۔ 4 میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور بقیہ 9 میچ سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اس سے قبل ایشیا کپ میں 16 بار ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں جہاں بھارت نے 8 جبکہ پاکستان نے 6 میچز میں کامیابی حاصل کی جب کہ 2 میچ بے نتیجہ رہے، یوں ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کا فتوحات کے اعتبار سے پلڑا بھاری ہے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے میچز 30 اگست اور 17ستمبر تک پاکستان اور سری لنکا میں میچز کھیلے جائیں گے ، فائنل میچ 17 ستمبر کو آر پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی جن میں پاکستان، سری لنکا ،بھارت، بنگلہ دیش ، افغانستان اور نیپال شامل ہیں، ان 6 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان ، بھارت اور نیپال جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن سری لنکا ، افغانستان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ بھارتی ٹیم کو سب سے زیادہ 7 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ سری لنکن ٹیم 6 مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم 2 مرتبہ 2000ء اور 2012ء میں ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔
وقت اشاعت : 10/09/2023 - 14:02:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :