ہرموسو کو بیٹی سمجھ کربوسہ دیا، ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن کے برطرف صدر

میری قریبی لوگوں نے کہا ہے کہ اس عہدے سے دور رہیں تاکہ آپ کو نقصان نہ پہنچے،انٹرویو

بدھ 13 ستمبر 2023 14:09

ہرموسو کو بیٹی سمجھ کربوسہ دیا، ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن کے برطرف صدر
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2023ء) مستعفی ہونے والے ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن کے صدر لوئس روبیئلز نے کہا ہے کہ انہوں نے گذشتہ ماہ ویمنز ورلڈ کپ جیتنے کے بعد کھلاڑی جینی ہرموسو کو اپنی بیٹیوں کی طرح بوسہ دیا تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اس واقعے کو اسکینڈل بنانے کی مذمت کی اور کہا کہ بوسہ دینے سے میرا مقصد جنسی تعلق نہیں تھا۔روبیئلز نے کہا کہ میں نے اپنی ماں اور بیٹیوں سے بات کرنے کے بعد چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ میرے قریبی لوگوں نے کہا آپ کو اپنی عزت بحال کرنے اور اپنی زندگی جاری رکھنے پر توجہ دینی چاہیے۔اس عہدے سے دور رہیں تاکہ آپ کو نقصان نہ پہنچے۔
وقت اشاعت : 13/09/2023 - 14:09:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :