ٹویٹر صارفین نے ’آہنی اعصاب‘ کے مالک زمان خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

آخری اوور میں 8 رنز کا دفاع کرتے ہوئے ڈیتھ اوور کے ماہر گیند باز نے واقعی اچھی باؤلنگ کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 15 ستمبر 2023 13:07

ٹویٹر صارفین نے ’آہنی اعصاب‘ کے مالک زمان خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 ستمبر 2023ء ) پاکستان سپر 4 مرحلے کے آخری معرکے میں سری لنکا کے خلاف دو وکٹوں سے شکست کھانے کے بعد ایشیا کپ 2023 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا، تاہم، ایک بہادر زمان خان نے دیگر کئی طریقوں سے مداحوں کے دل جیت لیے۔ بارش سے متاثرہ میچ میں مجموعی طور پر 252 رنز کا دفاع کرتے ہوئے قومی باؤلنگ یونٹ نے آخری گیند پر میچ کا فیصلہ ہونے سے قبل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

بقیہ ٹورنامنٹ کے لیے بیک اپ باؤلر کے طور پر منتخب ہونے والے زمان خان اپنے ڈیبیو میچ میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے سرخیوں میں رہے ہیں۔ آخری اوور میں آٹھ رنز کا دفاع کرتے ہوئے، ڈیتھ اوور کے ماہر نے واقعی اچھی باؤلنگ کی ، ان کے اوور کی پانچویں بال لنکن بیٹر اسالنکا کے بلے کا باہری کنارہ لیکر بائونڈری پار کرگئی جس کے بعد سری لنکا کو آخری بال پر جیت کے لیے صرف 2 رنز درکار رہ گئے۔

(جاری ہے)

آخری گیند پر چارتھ اسالنکا نے گیند کو ڈیپ سکوائر لیگ پر کھیل کر سری لنکا کو ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچا دیا۔ ٹویٹر صارفین نے کچھ یوں زمان خان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
وقت اشاعت : 15/09/2023 - 13:07:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :