کاؤنٹی چیمپئن شپ، ٹیسٹ کرکٹر عمر امین امتیازی زبان کا نشانہ بن گئے

سسیکس کے باؤلر ایری کارویلا نے لیسٹر شائر کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی بیٹر کو دوسری اننگز میں آؤٹ کرکے بولا کہ "اسے جس گاؤں سے آیا تھا واپس بھیج دو"

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 19 ستمبر 2023 17:31

کاؤنٹی چیمپئن شپ، ٹیسٹ کرکٹر عمر امین امتیازی زبان کا نشانہ بن گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 ستمبر 2023ء ) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) ان الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ سسیکس کے باؤلر ایری کارویلا نے کاؤنٹی چیمپیئن شپ میچ کے دوران لیسٹر شائر کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی بلے باز عمر امین کے خلاف امتیازی زبان استعمال کی۔ ایک غیر ملکی کرکٹ میگزین کے مطابق، کارویلاس پر الزام ہے کہ انہوں نے عمر امین کو دوسری اننگز میں آؤٹ کرنے کے بعد بولا کہ "اسے جس گاؤں سے آیا تھا واپس بھیج دو"۔

عمر امین نے میچ کی دوسری اننگز میں 185 گیندوں پر 94 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

(جاری ہے)

ای سی بی نے تصدیق کی ہے کہ وہ الزامات سے آگاہ ہے اور تحقیقات جاری ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد، ECB فیصلہ کرے گا کہ آیا کارویلا کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی کرنی ہے۔ اس سے قبل لیسٹر شائر نے عمر امین کو کاؤنٹی چیمپئن شپ کے لیے سائن کیا تھا۔ 33 سالہ بلے باز نے پاکستان کے لیے 4 ٹیسٹ میچ اور 30 وائٹ بال میچز کھیلے ہیں جن میں سے آخری جنوری 2018ء میں کھیلا تھا۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 165 میچز میں عمر امین کی اوسط 41.13 ہے اور وہ اب تک 28 سنچریوں اور 54 نصف سنچریوں کی مدد سے 10791 رنز سکور کرچکے ہیں۔                                                                                                                                
وقت اشاعت : 19/09/2023 - 17:31:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :