ایشین گیمز والی بال: پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر 5ویں پوزیشن اپنے نام کرلی

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت کا سکور 21-25، 20-25 اور 23-25 رہا ، 33 سال میں پہلی بار ٹاپ 5 میں جگہ بنائی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 26 ستمبر 2023 17:29

ایشین گیمز والی بال: پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر 5ویں پوزیشن اپنے نام کرلی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 ستمبر 2023ء ) ایشین گیمز والی بال میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی، مین ان گرین نے روایتی حریف کیخلاف 0-3 کی فتح کے ساتھ 5ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے 1990ء کے بعد پہلی بار ایشین گیمز میں ٹاپ 5 میں جگہ بنائی ہے۔ چین کے شہر ہینگزو میں جاری ایشین گیمز کے والی بال ایونٹ میں 5ویں اور چھٹی پوزیشن کے اس میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا سکور 21-25، 20-25 اور 23-25 رہا۔

پاکستان کی جانب سے مراد جہاں اور مراد خان نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پاکستان نے چائنیز تائپے اور منگولیا کی کمزور ٹیموں کیخلاف شاندار جیت درج کر کے گروپ بی میں سرفہرست ہے۔ گرین شرٹس نے چائنیز تائپے کو سٹریٹ سیٹس میں 25-18، 25-20، 25-19 سے شکست دی۔ منگولیا کے خلاف ان کی جیت کا سکور 25-17، 25-19 اور 25-20 رہا۔ ایشین گیمز والی بال کی تاریخ میں پاکستان کی سب سے بڑی کامیابی 1962ء کے جکارتہ ایشین گیمز میں تیسری پوزیشن حاصل کرنا ہے۔ 2018ء میں انڈونیشیا میں ہونے والے آخری ایشین گیمز میں پاکستان آٹھویں نمبر پر رہا تھا۔                                                                                                                                                                                
وقت اشاعت : 26/09/2023 - 17:29:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :