خواہش ہے کہ مجھے مدینہ میں نوکری مل جائے : شعیب اختر

کائنات کی سب سے خوبصورت جگہ خانہ کعبہ اور حضور پاک ﷺ کا گھر مبارک ہے جہاں جاکر طبیعت خوش ہوجاتی ہے: سابق کرکٹر کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 27 ستمبر 2023 13:25

خواہش ہے کہ مجھے مدینہ میں نوکری مل جائے : شعیب اختر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 ستمبر 2023ء ) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سپیڈ سٹار شعیب اختر نے مدینے میں نوکری ملنے کی خواہش کا اظہار کردیا ۔ شعیب اختر حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جس دوران میزبان نے ان سے حج و عمرے سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں شعیب اختر نے بتایا کہ میں نے پہلی مرتبہ 2014ء میں حج کیا تھا، یہ حج جمعہ کا حج تھا، اس کے بعد گزشتہ برس اللہ نے ایک بار پھر اپنے گھر بلالیا اور میں حج پر چلا گیا، اللہ کی مہربانی ہے کہ اس نے مجھے اپنے گھر بلالیا ۔

انہوں نے کہا کہ کائنات کی سب سے خوبصورت جگہ خانہ کعبہ اور حضور پاک ﷺ کا گھر مبارک ہے جہاں جاکر طبیعت خوش ہوجاتی ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ مدینے میں منہ ڈھانپ کر قالینوں پر سوجاتا تھا تاکہ کوئی پہچان کر ڈسٹرب نہ کرے کیوں کہ وہاں بھی لوگ پہچان کر پھر سیلفیاں اور تصویروں کیلئے تنگ کرتے ہیں ، میں کبھی منع تو نہیں کرتا لیکن جب آپ وہاں عبادت کیلئے جائیں تو دل کرتا ہے کہ انسان وہاں صرف اکیلا ہو، ریاض الجنۃ میں بھی ایک سے 2 گھنٹے میں اکیلا بیٹھا رہا۔

(جاری ہے)

شعیب اختر نے مزید کہا میری خواہش ہے کہ مجھے مدینہ میں نوکری مل جائے، میں نے مدینے میں جاکر بھی یہی دعا مانگی تھی، اگرچہ مسجد نبویﷺ تو بہت بڑی بات ہے مجھے خانہ کعبہ میں بھی اگر تھوڑی سی جگہ مل جائے نا یہ بھی بہت بڑی بات ہے۔
وقت اشاعت : 27/09/2023 - 13:25:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :