شبمن گل کی پاکستان کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر بروز ہفتہ احمد آباد میں شیڈول ہے
ذیشان مہتاب منگل 10 اکتوبر 2023 11:34
احمد آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 اکتوبر 2023ء ) بھارت کی کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹر شبمن گل کی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں بھی شرکت مشکوک ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈینگی بخار میں مبتلا شبمن گل کو ہسپتال داخل کردیا گیا ہے، ان کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کے بعد انہیں احتیاطی طور پر چنئی کے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گل کو پیر کے روز ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، بھارتی کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل مسلسل شبمن گل کی نگرانی کر رہا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گل پاکستان کے خلاف میچ سے بھی باہر ہو سکتے ہیں، اگر وہ ٹھیک ہو جاتے ہیں تو وہ چنائی سے ڈائریکٹ احمد آباد جائیں گے۔
واضح رہے کہ شبمن گل نے ڈینگی بخار کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف میچ نہیں کھیلا تھا اور وہ افغانستان کے خلاف میچ سے بھی باہر ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر بروز ہفتہ احمد آباد میں شیڈول ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 10/10/2023 - 11:34:05
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ ، پشاور، کراچی اور راولپنڈی کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
سیدہ شہلا رضا بطور صدر پی ایچ ایف اپنے منصب پر فائز ہیں، سیکرٹری جنرل حیدر حسین
-
ایس اے ایف نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی20کرکٹ،ملتان اور کوئٹہ کی فتح
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیدی ، سیریز میں 0-4 کی فیصلہ کن برتری
-
کراچی ، ایچ کے انٹر یونیورسٹی والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز