پانڈیا نے گیند پرکچھ پھونکا اور امام الحق آئوٹ ہوگئے، سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی

ہفتہ 14 اکتوبر 2023 21:10

پانڈیا نے گیند پرکچھ پھونکا اور امام الحق آئوٹ ہوگئے، سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی
احمد آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2023ء) ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی بولر ہاردک پانڈیا کا پاکستانی اوپننگ بلے باز امام الحق کو آئوٹ کرنا سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔امام الحق 73 کے مجموعی اسکور پر 36 رن بنا کر ہاردک پانڈیا کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

امام الحق کی وکٹ والی گیند پھینکنے سے پہلے ہاردک پانڈیا نے ہاتھوں میں تھامی گیند پر جیسے کچھ پڑھ کر پھونکا، پھر دوڑتے ہوئے آئے اور امام الحق وکٹوں کے پیچھے کیچ آئوٹ ہوگئے۔

اس پر سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی،کسی نے کہا کہ پانڈیا نے گیند پر تھوکا ہے تو کسی نے کہا کہ کوئی منتر پڑھ کر پھونکا ہے۔خیال رہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور پوری پاکستانی ٹیم 42 اعشاریہ 5 اوور میں 191 رن پر ڈھیر ہوگئی۔
وقت اشاعت : 14/10/2023 - 21:10:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :